0
Sunday 23 Jan 2022 21:42

علی زیدی الزام تراشی سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخ

علی زیدی الزام تراشی سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ علی زیدی الزام تراشی سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں۔ ایک بیان میں امتیاز شیخ نے علی زیدی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر بتائیں اقتدار میں آنے کے بعد وہ ارب پتی کیسے بنے؟ انہوں نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ علی زیدی نے جب سے بحری امور کی وزارت سنبھالی ہے، یہ ادارہ تباہ ہوگیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پی ٹی آئی کی کرپشن کی وجہ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 975228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش