0
Sunday 23 Jan 2022 21:44

بلوچستان میں پینے کا پانی نہیں مگر شراب میسر ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن

بلوچستان میں پینے کا پانی نہیں مگر شراب میسر ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ حق دو تحریک کے رہنماء اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حق دو تحریک کے اگلے مرحلے کے احتجاج و دھرنوں کی کامیابی کیلئے گوادر و تربت میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام سے مخلص نہیں ہیں، بلکہ اپنی مفادات کیلئے کسی اور کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔ انہیں عوام کے بجائے اپنی کرسی و اقتدار کی فکر ہے۔ بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ، بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ کرنے، روزگار، عزت، وسائل اور ساحل کا تحفظ چاہتے ہیں۔ ہم کسی پارٹی، ادارے، سی پیک یا اپنے ملک پاکستان کے خلاف نہیں۔ حق دوتحریک کی کامیابی سے کچھ قوتیں اب جھوٹا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ ہمیں اس کی فکر نہیں کیونکہ ہم عوام میں عوام کے ساتھ عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے حس، بے اختیار حکمرانوں نے پہلے بھی ہمارا قیمتی وقت ضائع کیا۔ ہمیں کچھ معلوم تھا کہ یہ بے اختیار لوگ صرف وعدے کرتے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرکے ناکام بنائیں گے۔ ہم نوجوانوں اور عوام الناس کو مزید متحرک و منظم کررہے ہیں۔ انشاء اللہ ان حکمرانوں کو بتائیں گے کہ عوامی قوت و تائید کیا ہوتی ہے۔ اگر اخلاص ہو تو عوام ضرور ساتھ دیگی۔ حق دو تحریک عوام کو کبھی دھوکہ نہیں دیگی۔ عوام کو ان کا آئینی، معاشی حقوق دلا کر رہیں گے۔ عوام اب باشعور ہوگئی ہے۔ صرف بے عمل جذباتی نعرے لگانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، بلکہ مخلص قیادت ہی ان کو متحد و یکجا کریگی اور ان کو حکمرانوں سے حق دلا کر مسائل و مشکلات اور پریشانیوں میں کمی کریگی۔

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں پینے کا پانی نہیں لیکن شراب مل رہا ہے۔ علاج کیلئے وسائل و ادویات نہیں لیکن منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ جاری لیکن جائز تجارت کیلئے مشکلات پیدا کی گئی ہے۔ ہم نے لٹیروں کو پریشان کردیا ہے۔ بھتہ خور، لٹیرے اور دوسروں کے اشاروں پر چلنے والے مفاد پرستوں کو ناکام بنا کر عوام کو کامیاب بنائیں گے۔ حکومتی وعدہ خلافی، بے حسی و غفلت کے خلاف دوبارہ احتجاج و دھرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے ساحل و وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان کسی کی میراث نہیں، اہل بلوچستان بھوک پیاس سے مررہے ہیں۔ نہ لباس اور نہ چھت ہو لیکن صوبے کے وسائل پر دوسرے مزے کریں۔ لوٹ مار کریں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ صوبے کے اصل وارث ہم ہیں۔ حق دو تحریک حقوق کے حصول اور بلوچستان و عوام دشمن قوتوں کے خلاف ہیں۔ چاپلوسی کرنے والے حق دو تحریک کے خلاف بے بنیاد جھوٹا پروپیگنڈہ نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 975229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش