0
Sunday 23 Jan 2022 22:26

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس، سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس، سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئروائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا،bاجلاس میں ملکی سیاسی معاملات کے تناظر میں لانگ مارچ کے اثرات اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تیاریوں اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 24 جنوری کو ہونے والے کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ کی تیاریوں کے حتمی مراحل کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بننے والی لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین راجہ پرویز اشرف، نیر حسین بخاری، قائم علی شاہ، انور سیف اللہ خان اور صادق عمرانی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام ذمہ داران کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں پابند کیا کہ وہ 24 جنوری کو ہونے والے کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام ذمہ داران کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں اس بات کا بھی پابند کیا ہے کہ وہ 27 فروری کو ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے تاریخی لانگ مارچ کے حوالے سے ملک بھر میں اپنی سرگرمیاں تیز کریں۔ 
خبر کا کوڈ : 975235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش