QR CodeQR Code

ملتان، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں ولادت باسعادت سیدہ کائنات کے عنوان سے تقریب کا اہتمام

23 Jan 2022 23:15

مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء نے بقائے انسانیت، احترام آدمیت کا درس دیا اور اس نہج پر اولاد کی تربیت کی کہ انہوں نے رب کی رضا اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے تن من دھن قربان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر خانہ فرہنگ ایران ملتان زاہدہ خانم بخاری نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ کی زندگی پوری دنیا کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، مسلم معاشرے کی خواتین اگر سیدہ فاطمہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو اس سے نہ صرف ان کی دنیا و آخرت سنور جائے گی بلکہ انہیں درپیش مسائل بھی حل ہو جائیں گے، حسنین کریمین کی والدہ کی تربیت نے دنیا کو انسانیت کے شہزادے عطا کئے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء نے بقائے انسانیت، احترام آدمیت کا درس دیا اور اس نہج پر اولاد کی تربیت کی کہ انہوں نے رب کی رضا اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے تن من دھن قربان کر دیا۔ جشن ولادت باسعادت میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قیصر مگسی نے سرانجام دیئے جبکہ معروف شعراء نے خاتون جنت کی شان میں منقبت پیش کی۔ تقریب میں قمر رضا شہزاد، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، حیدر زمان گردیزی، نوازش علی ندیم، مبارک علی شمسی، مرتضےٰ زمان گردیزی، سید کاشف رضا نقوی، عمران حیدر ترابی، اشہر حسن کامران اور علامہ مجاہد عباس گردیزی سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 975241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975241/ملتان-خانہ-فرہنگ-اسلامی-جمہوری-ایران-میں-ولادت-باسعادت-سیدہ-کائنات-کے-عنوان-سے-تقریب-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org