QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ مکمل، مرزا وجاہت علی اور حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

23 Jan 2022 23:49

دوسرے مرحلے میں ضلعی کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین میں مرزا وجاہت علی اور غلام حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل، تصدق زیدی سیکرٹری تحفظ عزاداری، نجف خان آفس سیکرٹری، تیمور حسن سیکرٹری اُمور جوان، قیصر عباس معاون سیکرٹری تنظیم سازی، ثقلین حیدر معاون سیکرٹری تعلیم، عون رضا انجم معاون سیکرٹری قانونی اُمور نمایاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی کابینہ دوسرے مرحلے میں مکمل ہوگئی، اس حوالے سے جامعہ شہید مطہری میں ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ہادی حسین، سیکرٹری تعلیم عاصم زیدی، سیکرٹری تنظیم سازی فخر نسیم صدیقی، سیکرٹری اطلاعات محمد رضا مومن تھے۔ دوسرے مرحلے میں ضلعی کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین میں مرزا وجاہت علی اور غلام حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل، تصدق زیدی سیکرٹری تحفظ عزاداری، نجف خان آفس سیکرٹری، تیمور حسن سیکرٹری اُمور جوان، قیصر عباس معاون سیکرٹری تنظیم سازی، ثقلین حیدر معاون سیکرٹری تعلیم، عون رضا انجم معاون سیکرٹری قانونی اُمور نمایاں ہیں۔ نئے شامل ہونے والے اراکین سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ضلعی کابینہ میں پُرانے اور تجربہ کار افراد کی شمولیت تنظیم کی فعالیت میں مزید اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 975245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975245/ملتان-ایم-ڈبلیو-کی-ضلعی-کابینہ-مکمل-مرزا-وجاہت-علی-اور-حسنین-انصاری-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org