0
Sunday 23 Jan 2022 23:57

حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کر دی، سراج الحق

حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کر دی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر ایک گھنٹے میں 36 قانون پاس کرکے ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کر دی ہے، جس سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا، ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدادپور میں سابق صوبائی نائب امیر محمد عظیم بلوچ کی یاد میں احباب سندھ کنونشن سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ 74 سال گذر گئے مگر ایک گھنٹہ کیلئے بھی یہاں اسلام نافذ نہیں ہوا، ملک مقروض اور پاکستان کا ہر بچہ دو لاکھ 56 ہزار کا مقروض ہے، عدالتوں میں انصاف نہیں ہے، ایک غریب آدمی تو ناکردہ گناہوں کی بھی سزا بھی بھگتا ہے، مگر وزیراعظم سپریم کورٹ میں اپنی حاضری بھی گناہ سمجھتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ یہاں غریب و امیر کیلئے الگ الگ قانون ہے، اس سے ثابت ہوگیا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، احباب جمعیت پاکستان کے ناظم سید وقاص انجم جعفری، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی، عظیم بلوچ مرحوم کے بھائی جے آئی یوتھ پاکستان کے نائب صدر فرہاد گل، صوبائی نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ چنا، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ درگاہ مٹیاری شریف کے سجادہ نشین پیر غلام مجدد سرہندی نے دعا خیر سے کنونشن کا اختتام کیا۔
خبر کا کوڈ : 975248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش