QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کی پہلے مرحلے میں چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز

24 Jan 2022 00:00

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت یکم فروری کو باضابطہ الیکشن کمیشن کو تجویز پیش کریگی، حکومت کی تجویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کرچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہالپور اور گوجرانولہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تجویز تیار کی، جس کی عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں انتخابات کے انعقاد پر غور کر رہی ہے، جس کی تحریک انصاف کی قیادت نے بھی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت یکم فروری کو باضابطہ الیکشن کمیشن کو تجویز پیش کرے گی، حکومت کی تجویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کرچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975249/پنجاب-حکومت-کی-پہلے-مرحلے-میں-چار-ڈویژنز-بلدیاتی-انتخابات-کے-انعقاد-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org