QR CodeQR Code

مظفرگڑھ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

24 Jan 2022 00:45

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مجلس تکریم شہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نہ صرف بہادر، جری اور سردار لشکر تھے بلکہ انسانیت سے محبت کا پیکر بھی تھے، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب کے کمزور اور مستضعفین بھی شہید سلیمانی کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام شہید سردار قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے مناسبت سے مجلس تکریم شہداء کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید شفقت کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے مجلس تکریم شہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہہدائے مدافعین حرم نے اس ملت کو ایک نئی روح بخشی ہے، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عالمی طاقتوں سے مقابلہ کیا اور اُنہیں شکست سے دوچار کیا، شہید قاسم سلیمانی سے دشمن آج بھی خائف ہے، لیکن یہ شہداء ہمارے لیے طاقت اور تقویت کا باعث ہیں، شہید قاسم سلیمانی نہ صرف بہادر، جری اور سردار لشکر تھے بلکہ انسانیت سے محبت کا پیکر بھی تھے، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب کے کمزور اور مستضعفین بھی شہید سلیمانی کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 975255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975255/مظفرگڑھ-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-شہید-قاسم-سلیمانی-کی-دوسری-برسی-مناسبت-سے-تقریب-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org