QR CodeQR Code

اومیکرون کے سبب ادویات کی فروخت کا آسمان چھونا تشویشناک ہے، ماہرین

24 Jan 2022 14:51

وبائی امراض کی روک تھام کے سینئر ماہر ڈاکٹر پروہت نے کہا کہ کسی دوا کیلئے پچھلے دروازے سے تشہیر کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ اس سے پیراسیٹامول کا بے تحاشا غلط استعمال اور غیر معقول استعمال ہورہا ہے جو مریضوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں اومیکرون لہر کے مضبوط ہونے کے ساتھ ہی اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) ادویات خاص طور پر ڈولو 650 (پیراسیٹامول) کی فروخت آسمان چھو رہی ہے۔ ڈولو 650 ایم جی ٹیبلٹ میں پَیراسیٹامول ہے جو ایک اینٹی بائیوٹک (بخار کے لئے) اور اینالجسک (درد سے راحت کے لئے) ہے جیسا کہ حکومت نے کہا ہے کہ عام نزلہ اور کھانسی کے لئے لوگوں کو اسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے سبب کیمسٹ کی دکانوں پر بھیڑ بڑھ گئی ہے۔ احتیاط کے طور پر معمولی علامت والے لوگ سردی کھانسی کی دوا، پَیراسیٹامول اور سیرپ بڑے پیمانے پر لے رہے ہیں جس پر ماہرین نے خبردار کیا ہے۔ نیشنل کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے صلاح کار ڈاکٹر نریش پروہت نے سنیچر کو اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اندازے بتاتے ہیں کہ ڈولو 650 کے سلسلے میں 80 سے زیادہ مہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چلن میں ہیں جو دواؤں کے غیر معقول استعمال اور  از خود علاج کی تشویش کو جنم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی تشہیر اور اشتہار ڈرگس اینڈ میجک ریمیڈیز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اسے بے قابو نہیں ہونے دیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ پیراسیٹامول ایک مقررہ دوا ہے اس لئے بخار میں ایکٹ کے تحت اس کی تشہیر نہیں کی جا سکتی ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کے سینئر ماہر ڈاکٹر پروہت نے کہا کہ کسی دوا کے لئے پچھلے دروازے سے تشہیر کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ اس سے پیراسیٹامول کا بے تحاشا غلط استعمال اور غیر معقول استعمال ہو رہا ہے جو مریضوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مریض مناسب تشخیص کے بغیر بھی خود دوا لے رہے ہیں جو سنگین ردعمل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اور دوسری لہر میں کئی وجوہات کی بنا پر فروخت بہت زیادہ نہیں تھی کیونکہ زیادہ لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کروایا گیا تھا اور اس وقت لوگ ڈاکٹروں سے رابطہ کررہے تھے۔ ڈاکٹر پروہت نے کہا کہ اگرچہ پیراسیٹامول کو تجویز کردہ خوراک کی حد کے اندر ایک اچھی طرح سے برداشت کی جانے والی دوا کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن اس کا اووَر ڈوز جگر اور لبلبے کیلئے خطرناک حد تک نقصاندہ ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 975281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975281/اومیکرون-کے-سبب-ادویات-کی-فروخت-کا-ا-سمان-چھونا-تشویشناک-ہے-ماہرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org