0
Monday 24 Jan 2022 18:38

لاہور، نامعلوم افراد نے لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کو قتل کر دیا

لاہور، نامعلوم افراد نے لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ جان بحق ہو گئے۔ حسنین شاہ اپنی کار پر لاہور پریس کلب کے باہر سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد جمع کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے بھی واقعہ کی  مذمت کی اور یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور پریس کلب، پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کل احتجاج کی کال دی ہے۔ فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگردی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل لاہور پریس کلب کیساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کا مقصد صحافی برادری کو ہراساں کرنا ہے، سیف سٹی کے کیمرے لگے ہوئے ہیں، پولیس چوک میں موجود ہوتی ہے، اس کے باوجود کسی ملزم کا اس طرح فرار ہو جانا سوالیہ نشان ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 975289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش