0
Monday 24 Jan 2022 10:53

تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے پھر سرگرم

ٹی ایل پی کے شوریٰ کے رکن علامہ شفیق امین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے پھر سرگرم
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی شوریٰ کے رکن علامہ شفیق امینی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں علامہ شفیق امینی نے مولانا فضل الرحمان تک ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا خط پہنچایا۔ سعد رضوی نے خط میں  مولانا فضل الرحمان سے استدعا کی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی پر آمادہ کریں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے حافظ سعد رضوی کے خط کی کاپی حاصل کر لی ہے۔ خط کے متن کے مطابق خاتم الانبیاء سے محبت شان، ایمان، جانِ ایمان اور روحِ ایمان ہے، جس پر مر مٹنا زندگی کی معراج ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا مقصد مسلمانوں کے دلوں سے عشق مصطفیٰ (ص) کو کم کرنا ہے۔ سعد رضوی نے مزید کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کا گستاخانہ خاکوں کو آزادیِ اظہار کی آڑ میں قبول کرنا سنگین، نفرت انگیز اور قابل تشویش امر ہے، اس پر حکمرانوں کا احتجاج بنتا تھا، مگر وہ خاموش رہے، بنتا تو یہ تھا کہ حکومت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرتی مگر ایسا نہ کیا گیا۔ خط میں مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پارلیمنٹ  میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے قانون سازی کیلئے کردار ادا کریں۔

سعد رضوی نے خط میں کہا کہ ہے قانون سازی کیلئے سپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، آپ سے گزارش ہے کہ کمیٹی کیلئے اپنے ارکان کے نام دے دیں تاکہ وہ اس حوالے سے ہونیوالے قانون سازی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 975298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش