0
Monday 24 Jan 2022 11:06

چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کی طاقت میں اضافہ ہوگیا، چین میں تیار بحری جنگی جہاز پی این ایس طغرل پاک بحری کے بیڑے میں شامل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شمولیت کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور امیر البحر ایڈمرل  امجد خان نیازی نے شرکت کی۔ پی این ایس طغرل تکنیکی اعتبار سے جدید صلاحیتوں کا حامل پلیٹ فارم ہے، جو پاکستان نیوی کیلئے تیار کرنے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس کا پہلا جہاز ہے، یہ جہاز فضا، سطح آب اور زیر آب مار کرنے سمیت نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ساتھ اپنے دفاع کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال اور مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے، منصوبے سے ملک میں بحری جہاز کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیر سے ہمارا دل کا رشتہ ہے، بھارت میں نفرت کی آگ سلگ رہی ہے، خطے کی خوشحالی افغان امن سے وابستہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش