QR CodeQR Code

ناظرہ قرآن کا پیپر لازمی مضامین کی فہرست میں شامل

24 Jan 2022 11:50

بورڈز کے تحت سیشن 2022 تا 2023 میں ناظرہ قرآن بطور لازمی مضمون کا پیپر ہو گا۔ مسلم طلباء آئندہ سال مکمل سیشن میں ناظرہ قرآن کا 100 نمبر کا پیپر دیں گے۔ نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں کے طلباء سے بورڈ امتحان میں ناظرہ کا پیپر لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ناظرہ قرآن کا پیپر لازمی مضامین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بورڈز کے تحت سیشن 2022 تا 2023 میں ناظرہ قرآن بطور لازمی مضمون کا پیپر ہو گا۔ مسلم طلباء آئندہ سال مکمل سیشن میں ناظرہ قرآن کا 100 نمبر کا پیپر دیں گے۔ نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں کے طلباء سے بورڈ امتحان میں ناظرہ کا پیپر لیا جائے گا۔ امیدواروں کی داخلہ فارم میں ناظرہ قرآن کے مضمون کی باقاعدہ رجسٹریشن ہو گی۔ رجسٹریشن کیلئے طلبہ و طالبات سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 975314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975314/ناظرہ-قرآن-کا-پیپر-لازمی-مضامین-کی-فہرست-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org