QR CodeQR Code

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج منتخب

24 Jan 2022 12:12

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ان سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ میں تعینات ہونیوالی پہلی خاتون جج ہیں۔ سپریم کورٹ میں انکی مدت ملازمت 2031ء تک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ پاکستان کی پہلی خاتون جج منتخب ہوگئیں۔ جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی۔ جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012ء کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں اور لاہور ہائیکورٹ میں انہوں نے تقریباً 10 سال فرائض سرانجام دیئے۔ عائشہ ملک کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ان سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہیں۔ سپریم کورٹ میں ان کی مدت ملازمت 2031ء تک ہے۔


خبر کا کوڈ: 975319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975319/جسٹس-عائشہ-ملک-سپریم-کورٹ-کی-پہلی-خاتون-جج-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org