QR CodeQR Code

یوکرائن سے امریکی سفارتی عملے کو واپسی کا حکم

24 Jan 2022 12:35

اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کیجانب سے یوکرائن پر مسلسل حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکی سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف سے اپنے غیر ضروری سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو  وطن واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے، جب روس نے یوکرائن پر حملے کی دھمکیاں دیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو یوکرائن پر حملے کے حوالے سے سخت وارننگ بھی جاری کی تھی۔

بطور امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں ایک سال مکمل ہونے پر جو بائیڈن نے کچھ روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرائن میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا اور اس طرح کے حملے کا ردعمل بہت شدید ہوگا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرائن میں فوجی مداخلت کا انتخاب کیا تو روس کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 975327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975327/یوکرائن-سے-امریکی-سفارتی-عملے-کو-واپسی-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org