QR CodeQR Code

دہشتگردی کی نئی لہر تشویشناک ہے، علامہ محمد حسین اکبر

24 Jan 2022 14:26

لاہور میں علماء سے گفتگو میں آئی ایم ایچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن ایک مرتبہ پھر وطن عزیز کی پُرامن فضائوں کو قتل و غارت، بم بلاسٹنگ اور خودکش حملوں کی آگ میں لپیٹنے پر تل چکے ہیں، اسلام آباد، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے حالیہ واقعات نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ اور تحریک حسینہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن ایک مرتبہ پھر وطن عزیز کی پُرامن فضائوں کو قتل و غارت، بم بلاسٹنگ اور خودکش حملوں کی آگ میں لپیٹنے پر تل چکے ہیں، اسلام آباد، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے حالیہ واقعات نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اگرچہ تمام صوبوں اور سکیورٹی کے اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور اپنے تائیں گویا کہ اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم اور پاک افواج نے اسی ہزار سے زیادہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بڑی مشکل سے ملک و امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا، لیکن ہمارے مشرقی اور مغربی سرحد متصل دشمنوں سمیت ان تمام تر پُرامن کوششوں پر پانی پھیرنے کیلئے خودکشی اور قتل و غارت ٹارگٹ کلنگ بیگناہ افراد کی گمشدگی جیسے گھنائونے جرائم کا دوبارہ سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حال ہی میں پاکستان کی سکیورٹی کے اداروں نے مشترکہ اجلاس کرکے حالات کو باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور یقینا لائحہ عمل بھی تیار کیا ہے، لیکن اس کے باوجود عوام پاکستان کو بالعموم اور خاص طور پر مذہبی سیاسی تجارتی اجتماعات کے مقامات کے مکینوں کو اپنے طور پر بھی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 975342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975342/دہشتگردی-کی-نئی-لہر-تشویشناک-ہے-علامہ-محمد-حسین-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org