QR CodeQR Code

انارکلی میں بم رکھنے والا دہشتگرد پنجابی بول رہا تھا، رکشہ ڈرائیور کا انکشاف

24 Jan 2022 16:31

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگرد کی لاری اڈا تک موومنٹ کیمروں سے ٹریس کی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کو لاری اڈا تک لیجانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔


اسلام ٹائمز۔ انارکلی دھماکہ کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث شخص دھماکہ خیز مواد رکھنے کے بعد رکشے پر بیٹھ کر سبزی منڈی کی جانب فرار ہوا۔ کیمروں کی پہنچ سے دور ہونے کے بعد تاحال مرکزی کردار کو حراست میں نہیں لیا جا سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے دہشتگرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا، لاری اڈا سبزی منڈی کے قریب اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگرد کی لاری اڈا تک موومنٹ کیمروں سے ٹریس کی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کو لاری اڈا تک لیجانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفشیش میں رکشہ ڈرائیور نے بیان دیا کہ مبینہ دہشتگرد پنجابی میں بات کر رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 975363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975363/انارکلی-میں-بم-رکھنے-والا-دہشتگرد-پنجابی-بول-رہا-تھا-رکشہ-ڈرائیور-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org