QR CodeQR Code

کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی، مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

24 Jan 2022 17:25

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیسز کی شرح زیرو ہونے تک ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے نشاندہی کردہ علاقوں میں نافذ العمل رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی کے بعد ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ضلع وسطی کے بعد ضلع جنوبی میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونے پر انتظامیہ نے آج سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیسز کی شرح زیرو ہونے تک ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے نشاندہی کردہ علاقوں میں نافذ العمل رہے گا۔ انتطامیہ کا کہنا تھا کہ صدر کے علاقے سن سیٹ اسٹریٹ فیز ٹو اور نیول ہائٹس اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں، صدر کے ایریا میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 62 ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن، صدر اور سول لائنز کے مختلف علاقوں، گلیوں اور یوسیز، عیدگاہ لین اسٹریٹ آٹھ اور گیارہ میں بھی لگایا گیا ہے، گارڈن کے علاقے میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 237 رپورٹ ہوئی۔ اسی طرح سول لائنز کے علاقے رومی اسٹریٹ کلفٹن، کلفٹن ٹاور مکی مسجد، اقبال لین ایل بلاک، بوٹ بیسن کلفٹن اور خیابان شاہین اور بدر کے علاقے اور گلیاں بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں، سول لائنز کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 103 ہے۔ واضح رہے ضلع جنوبی میں اومیکرون کے اب تک 402 کیسز سامنے آچکے ہیں، گارڈن کے علاقے میں سب سے زیادہ 237 کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ علاقوں میں کیسز کی شرح صفر ہونے تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 975365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975365/کراچی-میں-اومیکرون-کے-بڑھتے-ہوئے-کیسز-نے-خطرے-کی-گھنٹی-بجادی-مزید-علاقوں-لاک-ڈاؤن-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org