0
Monday 24 Jan 2022 18:16

یمنی فورسز کا ابوظہبی اور دبئی کے اہم ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل ’ذوالفقار‘ سے حملہ

یمنی فورسز کا ابوظہبی اور دبئی کے اہم ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل ’ذوالفقار‘ سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ ہم نے امارات کے شہروں ابو ظہبی اور دبئی کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور ہم ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں بالکل سنجیدہ ہیں اور ہم دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ یحیی سریع نے "طوفان یمن 2" کارروائیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے "طوفان یمن 2" میں سعودی عرب اور امارات کے اندر اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، ہم دشمن کے حملوں کا جواب حملوں سے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امارات کے شہر ابوظہبی میں واقع الظفرہ ہوائی اڈے پر کئی ذوالفقار نامی بیلسٹک میزائل داغے ہیں، ہم نے طوفان یمن 2 کارروائی میں دبئی میں بھی اہم ٹھکانوں کو صماد 3 ڈرونز کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش