0
Monday 24 Jan 2022 18:24

سعودی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی، یمنی فوج کے ڈرونز کا سعودی عرب پر حملہ

سعودی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی، یمنی فوج کے ڈرونز کا سعودی عرب پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرونز طیاروں صماد 1 اور قاصف کے 2 کے ذریعہ سعودی عرب کے شرورہ علاقہ کو نشانہ بنایا ہے۔ یحییٰ سریع نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے شہروں عسیر اور جیزان میں بھی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انہوں نے آج صبح امارات اور سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جیزان، عسیر اور شرورہ پر ڈرونز کے ذریعہ بمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ آج ہی کے روز یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے دو شہروں ابوظہبی اور دبئی پر بیلیسٹک میزائل ذوالفقار سے حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش