QR CodeQR Code

سعودی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی، یمنی فوج کے ڈرونز کا سعودی عرب پر حملہ

24 Jan 2022 18:24

یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آج صبح یمن پر امارات اور سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے شہروں جیزان، عسیر اور شرورہ پر ڈرونز کے ذریعہ بمباری کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرونز طیاروں صماد 1 اور قاصف کے 2 کے ذریعہ سعودی عرب کے شرورہ علاقہ کو نشانہ بنایا ہے۔ یحییٰ سریع نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے شہروں عسیر اور جیزان میں بھی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انہوں نے آج صبح امارات اور سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جیزان، عسیر اور شرورہ پر ڈرونز کے ذریعہ بمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ آج ہی کے روز یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے دو شہروں ابوظہبی اور دبئی پر بیلیسٹک میزائل ذوالفقار سے حملہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 975376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975376/سعودی-جارحیت-کیخلاف-جوابی-کارروائی-یمنی-فوج-کے-ڈرونز-کا-عرب-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org