QR CodeQR Code

فاطمہ زہرا (س) وہ ہستی ہیں جنکی ولادت کو یوم مادر قرار دیا جاتا ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

24 Jan 2022 18:56

اپنے ایک بیان میں علامہ سید ہاشم موسوی نے دختر رسول فاطمتہ الزھراہ (س) کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی دو عالم فاطمہ زہرا (س) وہ ہستی ہیں کہ جنکی ولادت کو عورتوں کا دن قرار دیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ اسے یوم مادر کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی نے ولادت دختر رسول سلام اللہ علیہا کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جزیرہ عرب پر جہالت کا یہ عالم تھا کہ بچیوں کو زندہ درگور کردیا جاتا تھا۔ جب حضرت محمد (ص) کے ذریعے دین کامل اس سر زمین پر نمودار ہوا تو عورت کو وہ حق اور مقام ملا جو کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمیہ زہرا جب بھی اپنی بابا کی خدمت میں تشریف لاتی تھی تو روایات کے مطابق رسول خدا (ص) اٹھ کر چند قدم اپنی بیٹی کے استقبال کو آتے تھے۔ انکے ہاتھ کا بوسا لیتے تھے اور انہیں اپنی جگہ بٹھا دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو وہ مقام حاصل ہے، جو کسی بھی مذہب یا نظام میں حاصل نہیں ہے۔ آج کل جہاں بھی عورت کی آزادی اور فمینیزم کی باتیں ہوتی ہیں، وہ خود عورتوں کو استحصال کرنے اور انہیں جنسی بردگی کی طرف لے جانے کی ایک چال ہے۔ یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے کلچر کے مطابق ماچس اور بلیڈ جیسی معمولی چیزوں کی تشہیر کیلئے بھی عورت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہاں عورت کو ایک حقیر شے اور بازار کی رونق کا ایک وسیلہ سمجھا جاتا تھا۔ عورت کے اس روحانی پہلو کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتا ہے کہ عورت میں مدیریت کی بہت سی صلاحیتیں ہیں۔ سب سے بڑی مدیریت ایک انسان کی تربیت ہے جسے خدا نے خواتین کے سپرد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی بی دو عالم فاطمہ زہرا (س) وہ ہستی ہیں کہ جنکی ولادت کو عورتوں کا دن قرار دیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ اسے یوم مادر کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ اسلام میں خدا کی جانب سے عورت کو ماں ہونے کے حوالے سے بہت بڑی عظمت ملی ہے۔ دنیا والوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ عورت کیلئے ضروری نہیں کہ وہ کوچہ و بازار میں آنکلے بلکہ اگر عورت اپنے اصل مقام کو پہچانے تو وہ یہی ہے کہ خدا نے عورت کو تعمیر انسانیت کیلئے قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 975379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975379/فاطمہ-زہرا-س-وہ-ہستی-ہیں-جنکی-ولادت-کو-یوم-مادر-قرار-دیا-جاتا-ہے-علامہ-سید-ہاشم-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org