QR CodeQR Code

سیکھنے کی جستجو کبھی ختم نہیں ہونی چاہئے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

24 Jan 2022 19:00

لاہور میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں جامعہ نعیمہ کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے فریق یا جماعت سے اختلاف نظریے اور دلیل کی بنیاد پر ہونا چاہئے، پُرامن اور مستحکم معاشرے کے قیام کیلئے ہمیں طلبا میں وسیع النظر اور اعتدال پسندانہ رویوں جیسے اوصاف پیدا کرنا ہوں گے۔ مثبت تنقیدی سوچ مسلم سوچ اور علمی حلقوں کی روایت تھی جو کہ اب ختم ہو رہی ہے، ہمیں دوبارہ اس روایت کو زندہ کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شعور فاﺅنڈیشن اور دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے اشتراک سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ”منطقی و تنقیدی سوچ“ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں 100 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبا میں منطقی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ شرکاء ورکشاپ کو مختلف سیشن کے دوران منطقی سوچ کے فروغ کیلئے مختلف سرگرمیاں اور لیکچرز دیئے گئے۔ طالبات کو فائزہ میر جبکہ طلبا کو تفہیم پراجیکٹ شعور فاﺅنڈیشن منیجر سمیع خان نے تربیتی لیکچرز دیئے۔ تمام شرکاء نے ورکشاپ میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیا اور شعور فاﺅنڈیشن کی تعلیمی و فلاحی کوششوں کو سراہا۔

ورکشاپ کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سیکھنے کی جستجو کبھی ختم نہیں ہونی چاہئے، کسی دوسرے فریق یا جماعت سے اختلاف نظریے اور دلیل کی بنیاد پر ہونا چاہئے، پُرامن اور مستحکم معاشرے کے قیام کیلئے ہمیں طلبا میں وسیع النظر اور اعتدال پسندانہ رویوں جیسے اوصاف پیدا کرنا ہوں گے۔ مثبت تنقیدی سوچ مسلم سوچ اور علمی حلقوں کی روایت تھی جو کہ اب ختم ہو رہی ہے، ہمیں دوبارہ اس روایت کو زندہ کرنا ہوگا۔ ورکشاپ میں سمیع خان، محمد نعیم، صاحبزادہ محمد عبداللہ حسن، پروفیسر عامر حسین قریشی، پروفیسر شعیب رضا، خواتین رہنما ماہ رخ، فائزہ میر سمیت مختلف ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

ورکشاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمیع خان نے کہا کہ طلبہ کیلئے سماجی و معاشرتی مسائل کو حل کرنے کیلئے تنقیدی سوچ ضروری ہے۔ مدارس کے طلبہ کے لئے تنقیدی سوچ رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ دین و دنیا کے علوم کو سمجھ سکیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 975380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975380/سیکھنے-کی-جستجو-کبھی-ختم-نہیں-ہونی-چاہئے-ڈاکٹر-راغب-حسین-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org