QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا وائرس کے 34 نئے کیسز رپورٹ

24 Jan 2022 23:37

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 08 اضلاع سے کورونا وائرس کے 535 ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 08 اضلاع سے کورونا وائرس کے 535 ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ 379 افراد کے نتائج آنے باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار 9 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 33302 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 306 ہے۔ جن میں سے 3 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی شرح 6.36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975402/کوئٹہ-بلوچستان-میں-کورونا-وائرس-کے-34-نئے-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org