0
Tuesday 25 Jan 2022 00:18

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن ولادت بی بی فاطمہ (س) کا اہتمام

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن ولادت بی بی فاطمہ (س) کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ٹاون یوتھ ہاسٹل میں 20 جمادی الثانی جشن آمد پر نور دختر رسولِ خدا ﷺ، زوجہ امیر المومنینؑ، مادر حسنینؑ، مادر آئمہ اہلبیتؑ، ام ابیہا، مرضیہ، راضیہ، شفیعہ، مارکہ، سیدۃ نساء العالمین صلوات اللہ علیہا کے جشنِ ولادت باسعادت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت ثقلین مہدوی، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اشفاق حسین، یونٹ صدر یونیورسٹی سید مجتبیٰ نقوی اور دیگر ارکین شریک ہوئے۔ اس موقع پر بی بی (س) کی ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 975412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش