QR CodeQR Code

علامہ احمد اقبال رضوی کی ایم ڈبلیو ایم ملتان کی ضلعی کابینہ سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

25 Jan 2022 01:04

دورہ ملتان کے دوران ضلعی کابینہ کیساتھ اہم ملاقات میں ملتان کی تنظیم سازی اور مجلس وحدت مسلمین کی پولیٹکل کونسل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی نے الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی پالیسی پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملتان کا دورہ کیا، دورہ ملتان کے دوران ضلعی کابینہ کے ساتھ اہم ملاقات میں ملتان کی تنظیم سازی اور ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی پولیٹکل کونسل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی نے الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی پالیسی پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے شرکاء میں ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان مولانا وسیم عباس معصومی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مولانا ہادی حسین ہادی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سیلم عباس صدیقی، صوبائی رہنماء مولانا امیر حسین ساقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی سیال، معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات غلام رضا عابد، ضلعی سیاسی کونسل کے ممبر تصور خان اور ضلعی سیکرٹری میڈیا محمد رضا مومن موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 975420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975420/علامہ-احمد-اقبال-رضوی-کی-ایم-ڈبلیو-ملتان-ضلعی-کابینہ-سے-ملاقات-مختلف-ا-مور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org