0
Tuesday 25 Jan 2022 09:10
لانگ مارچ کی تیاریاں

PDM کا اجلاس آج ہو گا

PDM کا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہو گا۔اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔ اس موقع پر پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور فروری کے پی پی کے لانگ مارچ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 975448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش