0
Tuesday 25 Jan 2022 09:44

لاہور، صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور، صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی کے قریب قتل ہونیوالے صحافی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مقتول حسنین شاہ کی بیوہ مہوش حسنین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ صحافی حسنین شاہ کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گزشتہ شام ڈیوس روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کا سراغ لگایا جا رہا ہے، حسنین شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 975455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش