0
Tuesday 25 Jan 2022 10:04

پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی، جمیعت کے 140 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج، 90 گرفتار

پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی، جمیعت کے 140 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج، 90 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے اساتذہ پر تشدد اور ڈائریکٹر سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ پولیس نے 90 شرپسند ارکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق طلباء کے بھیس میں 90 سرپسند عناصر ضیاء، عامر، عثمان اور نعمان نے ڈائریکٹر اور اساتذہ پر حملہ کیا۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضیاء، عثمان اور عامر  اور دیگر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے شرپسند عناصر کیخلاف یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پنہچانے، کار سرکار میں مداخلت، پولیس کیساتھ مزاحمت اور روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، اساتذہ کو دھمکیاں دینے والے 50 افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ روڈ بلاک کرنے، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پنہچانے، مزاحمت پر 90 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 975461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش