0
Tuesday 25 Jan 2022 10:14

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ، میاں بیوی اور بچہ زخمی

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ، میاں بیوی اور بچہ زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کلی دیبہ اکبر اسٹریٹ پر واقعہ ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے میاں بیوی اور ایک بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینسیز کے ذریعے بی ایم سی ہسپتال برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے میاں بیوی کی شناخت صاحب الرحمان اور بی بی گل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ بچے کا نام صفیان ہے۔
خبر کا کوڈ : 975463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش