QR CodeQR Code

امریکی جنگی طیارے کو بحری بیڑے پر لینڈنگ کے وقت حادثے کا سامنا،7 اہلکار زخمی

25 Jan 2022 10:35

طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سمندر سے ریسکیو کیا۔ امریکی بحری بیڑہ ساؤتھ چائنا سمندر میں موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی جنگی طیارے کو بحری بیٹرے پر لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 7 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیٹرے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سمندر سے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔ حادثے کا شکار طیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیٹرے پر لینڈ کر رہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ امریکی بحری بیڑہ ساؤتھ چائنا سمندر میں موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 975475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975475/امریکی-جنگی-طیارے-کو-بحری-بیڑے-پر-لینڈنگ-کے-وقت-حادثے-کا-سامنا-7-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org