0
Tuesday 25 Jan 2022 10:45
یوکرین گشیدگی

8 ہزار 500 امریکی فوجی ہائی الرٹ

8 ہزار 500 امریکی فوجی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔  یوکرین پر جاری کشیدگی کے باعث امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق یوکرین کے معاملہ پر جاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار 500 امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے درخواست ملنے پر امریکی فوجیوں کو ریپڈ ری ایکشن فورس کے حصے کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کے مطابق امریکی فوجیوں کو روس کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے علاقے میں تعینات کیا جا سکتا ہے تاہم امریکی فوجیوں کو براہ راست یوکرین میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔ امریکا نے یوکرین میں روس کی جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ روس نے یوکرین میں کسی فوجی کارروائی کی تردید کی ہے تاہم ایک لاکھ روسی فوجی یوکرین کے قریب تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش