0
Tuesday 25 Jan 2022 12:21

پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء میں پاکستان کا دنیا میں 124واں نمبر تھا اور 2020ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا گذشتہ سال اسکور 31 تھا جبکہ 2021ء میں پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا اسکور 28 ہوگیا۔

انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں تین پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،  انڈیکس کا اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب پلڈاٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ چیزیں بہتری کی جانب کیوں نہیں جا رہیں؟ کرپشن کے خلاف بیانیہ لے کر پی ٹی آئی حکومت میں آئی تھی، رینکنگ میں اسکور اوپر جانے کا مقصد کرپشن میں کمی ہے، 2010ء سے 2017ء تک رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 975503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش