QR CodeQR Code

شمالی کوریا کا ایک بار پھر دو میزائل کا تجربہ

25 Jan 2022 12:24

واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا 5، 11، 14 اور 17جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر دو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل ممکنہ طور پر کروز میزائل ہو سکتے ہیں، جو مشرقی سمندر میں گرے ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج شمالی کورین میزائل کی نوعیت جاننے کیلئے جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا پانچ، گیارہ، 14 اور 17جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 975506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975506/شمالی-کوریا-کا-ایک-بار-پھر-دو-میزائل-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org