0
Tuesday 25 Jan 2022 12:24

شمالی کوریا کا ایک بار پھر دو میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک بار پھر دو میزائل کا تجربہ
اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر دو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل ممکنہ طور پر کروز میزائل ہو سکتے ہیں، جو مشرقی سمندر میں گرے ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج شمالی کورین میزائل کی نوعیت جاننے کیلئے جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا پانچ، گیارہ، 14 اور 17جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش