QR CodeQR Code

شیر شاہ دھماکہ، تفتیشی ٹیم ہلاکتوں کے ذمہ داران کا تعین کرنے میں تاحال ناکام

25 Jan 2022 12:26

پولیس حکام نے بتایا کہ 5 مختلف محکموں کو لکھے گئے خطوط کا جواب مل گیا، موصول جوابات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، کے ایم سی، ڈی ایم سی، سائٹ لمیٹڈ، سوئی گیس، سیپا کے محکمے کو واقعے سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں گیس لیکیج دھماکے میں ہلاکتوں کے ذمہ داران کا تعین نہ ہوسکا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 5 مختلف محکموں سے موصول جوابات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے سے اموات کے معاملے پر تفتیشی ٹیم تاحال واقعے کے ذمہ داران کا تعین نہ کرسکی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 5 مختلف محکموں کو لکھے گئے خطوط کا جواب مل گیا، موصول جوابات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، کے ایم سی، ڈی ایم سی، سائٹ لمیٹڈ، سوئی گیس، سیپا کے محکمے کو واقعے سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ تمام تعمیرات برساتی نالے پر بنائی گئی تھیں، سیوریج کے پانی میں فیکٹریوں کا کیمیکل پھینکا جا رہا تھا، تاہم دھماکہ خیز مواد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

پولیس نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی اور پنجاب فارنزک لیب کے جوابات بھی مل گئے ہیں، جبکہ دھماکے کے مقام سے 18 لاکھ روپے کیش ملے تھے، تحقیقاتی ٹیم نے بینک حکام کو تمام رقم سپرد کر دی ہے۔ بینک حکام نے مزید نقصان کے بارے میں آگاہ نہیں کیا، بینک حکام سے مزید تفصیلات حاصل کی جائیں گی، کیش کاؤنٹر پر بھی کافی کیش موجود تھا، مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد بینک نقصان کی رپورٹ دے گا۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے مطابق عمارت کئی سال پرانی تھی، ایک ہفتے میں ذمہ داران کا تعین کرکے گرفتاریاں کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 975507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975507/شیر-شاہ-دھماکہ-تفتیشی-ٹیم-ہلاکتوں-کے-ذمہ-داران-کا-تعین-کرنے-میں-تاحال-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org