QR CodeQR Code

لاہور، صحافی کے قتل میں کرائے کے قاتل استعمال ہونے کا انکشاف

25 Jan 2022 13:10

رپورٹ میں کہا گیا کہ حسنین شاہ گھر سے دفتر کیلئے نکلے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے شملہ پہاڑی کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔ حسنین شاہ کے سینے اور پیٹ میں 8 سے زائد گولیاں لگیں، ماہر حملہ آوروں نے انہیں قتل کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسنین شاہ کے موبائل کی سی ڈی آر نکلوا لی گئی ہے۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پریس کلب کے نزدیک گذشتہ روز قتل ہونیوالے کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حسنین شاہ کے قتل کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حسنین شاہ گھر سے دفتر کیلئے نکلے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے شملہ پہاڑی کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔

حسنین شاہ کے سینے اور پیٹ میں 8 سے زائد گولیاں لگیں، ماہر حملہ آوروں نے انہیں قتل کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسنین شاہ کے موبائل کی سی ڈی آر نکلوا لی گئی ہے۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے حسنین شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 975513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975513/لاہور-صحافی-کے-قتل-میں-کرائے-قاتل-استعمال-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org