QR CodeQR Code

پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمند

25 Jan 2022 13:37

ایف بی آر کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمند کر دیے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی، قومی ایئر لائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 975514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975514/پی-آئی-اے-کے-تمام-اکاؤنٹس-منجمند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org