0
Tuesday 25 Jan 2022 16:03

خانپور ڈیم میں طالبعلموں سے بھری کشتی الٹ گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق

خانپور ڈیم میں طالبعلموں سے بھری کشتی الٹ گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے خان پور ڈیم سیر و تفریح کے لیے جانے والے طالب علموں کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد باعث الٹ گئی۔ واقعے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق باقی تمام افراد کو بچا لیا گیا، چار طالب علموں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی کشتی میں 8 اساتذہ اور 26 طالبعلم سوار تھے، کشتی گہرے پانی میں پہنچتے ہی پانی میں موجود چٹان سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی ٹیچر نے آخری دم تک ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسی میں خودجاں بحق ہوئیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں اور اساتذہ کو ریسکیو کیا۔ ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئیں جبکہ چار بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش