QR CodeQR Code

ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ حکومت پر فرد جرم، اپوزیشن

25 Jan 2022 16:11

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سینیٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھاکہ یہ حکومت کارکردگی پرنہیں بلکہ چور ڈاکو کرپشن کے بیانیے پر چلی تھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نواز لیگ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت پر فرد جرم قرار دے دیا جب کہ پیپلز پارٹی نے رپورٹ پر سینیٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا ملک میں کرپشن بڑھنے کا جواب دیں، ہر محکمے میں کرپشن کی فہرست موجود ہے، افسران کی تبدیلی کی وجہ بھی کرپشن ہے۔ ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی کرپشن کااعمال نامہ آنے کے بعدآپ سڑکوں پرنہیں نکلیں گے بلکہ جیل جائیں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سینیٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھاکہ یہ حکومت کارکردگی پرنہیں بلکہ چور ڈاکو کرپشن کے بیانیے پر چلی تھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہے، آپ نے کرپشن میں بھی سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ماضی کی حکومتوں کو چھوڑیں، اپنا جواب دیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھرنے کہا عمران خان نےکہا تھا کہ وہ ملک سے کرپشن ختم کریں گے، عمران خان خود کہتےرہے کہ ملک میں مسائل کی جڑکرپشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 975529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975529/ٹرانسپیرنسی-کی-رپورٹ-حکومت-پر-فرد-جرم-اپوزیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org