QR CodeQR Code

نوشکی، لیویز حکام کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، چوری کی گاڑی برآمد

25 Jan 2022 17:42

چیکنگ کے دوران لیویز فورس نوشکی نے دالبندین سے چوری ہونیوالی گاڑی برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد چاغی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز اہلکاروں نے نوشکی میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے دالبندین سے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی میر غلام جان مینگل کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار نوشکی میر معظم علی جتوئی کی سربراہی میں لیویز فورس نوشکی نے چیکنگ کے دوران دالبندین سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرکے 2 ملزمان عبدالروف اور تیمور کو گرفتار کرلیا۔ لیویز حکام نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو چاغی انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 975542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975542/نوشکی-لیویز-حکام-کی-کارروائی-دو-ملزمان-گرفتار-چوری-گاڑی-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org