0
Tuesday 25 Jan 2022 17:42

نوشکی، لیویز حکام کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، چوری کی گاڑی برآمد

نوشکی، لیویز حکام کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، چوری کی گاڑی برآمد
اسلام ٹائمز۔ لیویز اہلکاروں نے نوشکی میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے دالبندین سے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی میر غلام جان مینگل کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار نوشکی میر معظم علی جتوئی کی سربراہی میں لیویز فورس نوشکی نے چیکنگ کے دوران دالبندین سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرکے 2 ملزمان عبدالروف اور تیمور کو گرفتار کرلیا۔ لیویز حکام نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو چاغی انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش