QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ

25 Jan 2022 18:34

ایک ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور بلدیاتی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر غور کیا اور صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے جلد از جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے ملاقات کے دوران سیاسی امور سمیت ترقیاتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کو اپنے محکمے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر کی سربراہی میں بلدیاتی اداروں کی کاردگی میں نمایاں بہتری آنا نہایت خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ شہری سہولتوں میں اضافے کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ اور سینئر صوبائی وزیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور بلدیاتی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر غور کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے جلد از جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 975546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975546/کوئٹہ-وزیراعلی-اور-وزیر-بلدیات-کی-ملاقات-بلدیاتی-انتخابات-جلد-کرانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org