QR CodeQR Code

جارح سعودی فوجی اتحاد کے یمنی دارالحکومت پر شدید ہوائی حملے

25 Jan 2022 18:43

جارح سعودی۔اماراتی فوجی اتحاد نے آج سحر کے وقت یمنی دارالحکومت صنعاء کو وحشیانہ ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ نہتے یمنی عوام کے خلاف سعودی فوجی اتحاد کے وحشیانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے آج سحر کے وقت صنعاء کے متعدد مقامات کو اندھادھند بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے میڈیا سیل نے بتایا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے صنعاء کے علاقے سنحان اور السبعین کے علاقوں النہدین و الحفا کو 3، 3 مرتبہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ یمن پر کھلی جارحیت کے جواب میں اماراتی دارالحکومت دبئی پر ہونے والی یمنی جوابی کارروائی کے بعد سے یمنی عوام کے خلاف سعودی و اماراتی حملوں میں کہیں زیادہ شدت آ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975548/جارح-سعودی-فوجی-اتحاد-کے-یمنی-دارالحکومت-پر-شدید-ہوائی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org