0
Tuesday 25 Jan 2022 20:22

جموں و کشمیر میں کورونا وایرس کے ریکارڈ توڑ 6570 مثبت معاملات، 14 افراد ہلاک

جموں و کشمیر میں کورونا وایرس کے ریکارڈ توڑ 6570 مثبت معاملات، 14 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں منگل کے روز مزید 6570 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 14 مریض فوت ہوئے۔ یومیہ کیسز میں لگاتار اضافے کے باعث لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز جموں و کشمیر میں 6570 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں منگل کے روز 1450 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہمولہ میں 396، بڈگام میں 971، پلوامہ میں 107، کپواڑہ میں 395، اننت ناگ میں 416، بانڈی پورہ میں 243، گاندربل میں 295، کولگام میں 697 اور شوپیاں میں 45 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں منگل کے روز 849 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 121، راجوری میں 100، ڈوڈہ میں 114، کٹھوعہ میں 81، سانبہ میں 112، کشتواڑ میں 12، پونچھ میں 82، رام بن میں 41 اور ریاسی ضلع میں 43 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق منگل کے روز جموں و کشمیر میں 3789 مریض صحتیاب ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 357163 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر میں فی الوقت 47376 ایکٹیو کیسز ہیں جس میں سے جموں میں 13812 اور کشمیر صوبے سے 33564 شامل ہیں۔ دریں اثنا جموں و کشمیر میں منگل کے روز اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ منگل کے روز 14 مریض فوت ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش