QR CodeQR Code

بیلہ، مشتعل کسانوں کیجانب سے یوریا کھاد کے ٹرک کا گھیراو

25 Jan 2022 19:28

انتظامیہ اور کسانوں کے درمیان اس بات پر اکتفا ہوا کہ سرکاری نرخ کے مطابق فی بوری کھاد اٹھارہ سو روپے میں زمینداروں اور کسانوں کو فروخت کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مشتعل کسانوں اور زمینداروں نے آر سی ڈی شاہراہ پر کھاد سے بھرے ٹرک کو گھیر لیا۔ انتظامیہ نے بروقت مذاکرات کرکے معاملہ حل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بیلہ کے مقامی مشتعل کسانوں اور زمینداروں نے آر سی ڈی شاہراہ پر کراچی سے آنے والے یوریا کھاد کے ٹرک کا گھیرا کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلا ساگر کمار، ایس ایچ او جان محمد جاموٹ اور محاسب اصغر کھوسہ نے موقع پر پہنچ کر مشتعل کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے ٹرک اور کھاد اپنی تحویل میں لے لیا۔ تین سو بوری کھاد سرکاری نرخ پر فی بوری اٹھارہ سو روپے میں زمینداروں اور کسانوں کو فروخت کرنے پر اکتفا ہوا ہے۔ اس موقع پر مشتعل زمینداروں اور کسانوں نے کہا کہ ڈیلروں کو اوپن مارکیٹ سے کھاد لانے کی اجازت دی جائے۔ بحران میں اپنی فصلیں بچانے کیلئے زمیندار مجبور ہوکر اضافی نرخوں میں بھی کھاد خریدیں گے۔ تاہم چھوٹے اور غریب زمینداروں اور کسانوں نے اس بات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ یہ زیادتی ہوگی۔ ہم پینتیس سو یا چار ہزار روپے میں ایک بوری یوریا کھاد نہیں خرید سکتے۔ ہمیں سرکاری نرخ پر کھاد مہیا کی جائے اور ہماری فصلوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 975552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975552/بیلہ-مشتعل-کسانوں-کیجانب-سے-یوریا-کھاد-کے-ٹرک-کا-گھیراو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org