0
Tuesday 25 Jan 2022 21:45

جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دگرگوں ہے، عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دگرگوں ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دگرگوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرنے کو کہا گیا تھا کہ یہاں اب نئی نسل کے سیاست داں معرض وجود میں آئیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔ انہوں نے یہ ٹویٹس اس میڈیا رپورٹ کے ردعمل میں کیا جس میں کہا گیا کہ ضلع شوپیاں کے ڈی ڈی سی ممبران اپنے چیئرپرسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والے ہیں جبکہ قبل ازیں بڈگام، سرینگر اور گاندربل اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسنز کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا چکی ہے۔
 
عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دم توڑ رہی ہے، ڈی ڈی سی انتخابات کو اس کامیابی کی کہانی کے بطور پیش کیا گیا تھا کہ اب یہاں نئی نسل کے سیاست داں معرض وجود میں آئیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جہاں تک عدم اعتماد کی تحریکوں کا سوال ہے تو جمہوریت کی بنیاد یہی ہے کہ اکثریت کی رائے کو بالادستی ہونی چاہیئے۔ لیکن حکومت ان چیئرپرسنز کا دفاع کیوں کرتی ہے جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی بالادستی کو حقیقی معنوں میں جاری رہنے دیا جانا چاہیئے اور اکثریت کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 975553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش