0
Tuesday 25 Jan 2022 19:38

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف 23 مارچ کو ہر صورت لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں 8 سفارشات پیش کیں۔ جس میں لانگ مارچ کی تاریخ 23 مارچ سے تبدیل نہ کرنے، پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت دینے کی تجویز کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پراتفاق کیا اور ہر صورت 23 مارچ کو مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا۔ پی ڈی ایم نے غیرملکی (فارن) فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے فوری رابطے کرنے کی ہدایت بھی کی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن اتحاد سے اپیل کی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تاریخ 23 سے بڑھا کر 27 کردیں کیونکہ اسلام آباد میں او آئی سی کا اہم اجلاس اور یومِ پاکستان کی پریڈ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 975555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش