QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا معاملات میں گراوٹ، ایک روز میں 2.55 لاکھ کیسز رپورٹ

25 Jan 2022 22:04

بھارت میں اب تک 490462 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کیساتھ ہی 37071898 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کئی دنوں کے بعد کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد 3 لاکھ سے کم ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 55 ہزار 874 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد اب بھی تشویشناک ہے۔ اس وقت بھارت میں کووڈ انفیکشن کی شرح 15.2 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے 22 لاکھ سے زیادہ معاملے فعال ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کے روز ملک بھر سے کورونا کے 3.06 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے یعنی آج کورونا کے 50190 کیسز کم رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 267753 افراد نے شفایابی حاصل کر لی ہے، جبکہ 614 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 490462 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 37071898 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ کورونا ٹیسٹنگ کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1649108 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں اب تک 71.88 کروڑ کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ دوسری طرف کورونا ٹیکہ کاری کی بات کریں تو ملک میں اب تک 162.92 کروڑ کووڈ ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 975556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975556/بھارت-میں-کورونا-معاملات-گراوٹ-ایک-روز-2-55-لاکھ-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org