0
Tuesday 25 Jan 2022 19:42

ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیاد اقدامات کیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے حالیہ رپورٹ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے، کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، حکومت نے کرپشن کے زیرالتوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں مؤثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق سال 2021ء کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال کے دوران پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔ کرپشن کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں حکومتی دعووں کے برعکس کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔ رپورٹ میں 180 ممالک کے نام شامل ہیں، جن میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی ہوئیں اور 28 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان عالمی رینکنگ میں 140 ویں نمبر پر آگیا۔ گذشتہ سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا 124 واں نمبر تھا۔
خبر کا کوڈ : 975557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش